سعید غنی

عمران خان پر آئین پاکستان توڑنے پر غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر آئین پاکستان توڑنے پر غداری کا مقدمہ ہونا چاہیے تاکہ دوسروں کے لئے عبرت حاصل ہو۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سعید غنی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان ایسا لاڈلا ہے کہ یہ ملکی مفادات کے خلاف بات کرے تو اس سے کوئی نہیں پوچھتا۔ عمران خان اس قابل نہیں ہیں کہ وہ اپنی سیاست کو آگے چلائیں۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ کون نہیں جانتا کہ 2018 میں عمران خان کو زبردستی جتوایا گیا، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہمیں الیکشن جتوائے نہ ہم نے عدالتوں سے اپنی مرضی کے فیصلے لینے ہیں، عمران خان کو جیل میں ڈال کر اس کی رات کی دوائی بند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ علیمہ خان نے اپنی جائیدادیں چھپائی، عمران خان کی حکومت میں منسٹری اسکیم کے ذریعے تحریک انصاف کے بہت لوگوں نے اپنا کالا دھن سفید کروایا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے