کورونا وائرس

ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 50 افراد کا انتقال، 1196 نئے کیسز کی تصدیق

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 50افراد مہلک وائرس کے باعث انتقال کر گئے۔  سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک  ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 12708 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی کیسز 5 لاکھ 74580 تک جاپہنچے ہیں۔ این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں  فعال کیسز کی تعداد 23665 ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1964 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 38207 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 38653 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1196 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 50 افراد انتقال کر گئے۔ سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 256741 ہوگئی ہے جب کہ 4301 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔ جبکہ پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 168891 ہے اور 5269 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنیٹر کے مطابق  بلوچستان میں اب تک مریضوں کی کل تعداد 19004 اور ہلاکتیں 199 ہو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 71282 اور 2050 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 9955 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 293 افراد انتقال کرگئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4954 اور 102 افراد انتقال کر چکے ہیں۔ سرکاری پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 43753 ہے اور اب تک 494 مریض انتقال کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے