وجیہہ قمر

پی ٹی آئی کی سابق ایم این اے وجیہہ قمر ن لیگ میں شامل

لاہور (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وجیہہ قمر نے سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ن لیگ میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا، پارٹی صدر شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارک دی۔

اس موقع پر وجیہہ قمر نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف، صدر شہباز شریف اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کرتی ہوں، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا ہے، تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے، تخریب کی قوت نے ملک اور عوام کو نقصان پہنچایا۔

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم منیر

معاشی استحکام کے بغیر مکمل آزادی ممکن نہیں۔ آرمی چیف

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے