پی ڈی ایم مظاہرین سپریم کورٹ کے ججز گیٹ پر پہنچ گئے، صورتحال پرامن

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہو گئے، پولیس نے سیرینا چوک کا راستہ کھول دیا ہے جس کے بعد پی ڈی ایم کے ورکرز سپریم کورٹ کے باہر ججز گیٹ پر پہنچ گئے۔ اسلام آباد کیپٹل پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین ریڈ زون میں داخل ہو گئے ہیں، صورتِ حال پُر امن ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق ترجمان کیپٹل پولیس نے کہا ہے کہ عوام سے گزارش ہے کہ پُر امن رہیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق پی ڈی ایم کے مظاہرین سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کے لیے سرینا چوک سے ریڈ زون میں داخل ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے مظاہرین نے انتظامیہ اور پولیس کو پیچھے دھکیلا، اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو حکومتی احکامات سے آگاہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے وزراتِ داخلہ کو اس صورتِ حال کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو احتجاج کی اجازت دینے کا فیصلہ وزراتِ داخلہ سے مشروط کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے