مریم اورنگزیب

انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم اپنی آئینی مدت پوری کرلیں گے، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ انتخابات اس وقت ہوں گے جب ہم اپنی آئینی مدت پوری کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملکی ساکھ داؤ پر لگائی، ہمیں تباہ حال معیشت ورثہ میں ملی، انہوں نے معیشت کے ساتھ جو کھلواڑ کیا اس کی مثال نہیں ملتی، پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ انتخابات ان کی مرضی کے وقت پر ہوں۔ عمران خان اور اس کی جماعت نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچایا، ان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کرپشن کیس میں گرفتار کیا۔ یوٹرن خان ہمیشہ ملک کی سیاسی قیادت کے خلاف منفی زبان استعمال کرتے رہے، زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں نے پولیس پر پیٹرول بم پھینکے اور پتھراؤ کیا۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ حکومت نے اپنے شہریوں کے خلاف کوئی طاقت کا استعمال نہیں کیا، ملک کی بنیاد تین اہم ستونوں پر قائم ہوتی ہے، آپ سے مل کر بہت خوشی ہوئی کے الفاظ عدالتوں میں کہے گئے۔  عمران خان نے جنرل باجوہ پر بھی الزامات لگائے، جنرل (ر) باجوہ کو تاحیات ایکسٹیشن کی آفر عمران خان نے کی، مسٹر خان نے ہی اپنے حکومت کے جانے پر مختلف مؤقف اپنائے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی اہلیہ اور فرح گوگی سمیت کئی وزراء کرپشن میں ملوث رہے۔

یہ بھی پڑھیں

کیپٹن کرنل شیر خان

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کے مزار کی تعمیر نو اور تزین و آرائش مکمل

صوابی (پاک صحافت) پاک فوج کی جانب سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے