ٹیلی فونک رابطہ

پی ڈی ایم سربراہ کا نواز شریف سے رابطہ، حکومت پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ جس کے دوران دنوں رہنماؤ نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حکومت پر دباؤ بڑھانے پر اتفاق بھی کیا۔

تفصیلات کے مطابق  پی ڈی ایم سربراہ فضل الرحمان اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حکومت کو پارلیمنٹ میں ٹف ٹائم دینے اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ اس موقع پر پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کو مزید وقت دینا عوام اور ملک سے ظلم ہوگا۔

واضح رہے کہ ٹیلی فونک رابطے کے دوران مولانا فضل الرحمٰن نے لاہور جلسے کو لانگ مارچ کی شکل دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا جبکہ نواز شریف نے یقین دہانی کرائے کہ پی ڈی ایم لانگ مارچ پر جو بھی فیصلہ کرے گی ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے احتجاجی پلان کو آگے بڑھانے پر بھی دونوں رہنماؤں نے  اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے