بچہ پیدا کرنا نہیں بلکہ گود لینا چاہتی ہوں، اداکارہ صنم سعید

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی خوبرو، معروف اداکارہ صنم سعید نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بچہ پیدا کرنا نہیں بلکہ گود لینا چاہتی ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کسی کی شادی، طلاق یا دوسری شادی سے متعلق افواہیں یا چہ میگوئیاں کرتے رہنا کوئی اچھی بات نہیں ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکارہ صنم سعید نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، اس دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں اُنہیں بچے پیدا کرنے کی خواہش رہی تھی لیکن اب وہ بچے کو جنم نہیں دینا چاہتیں بلکہ وہ کسی بے سہارا بچے کو گود ضرور لینے کا سوچ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ صنم سعید کا بچوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ وہ کسی نئے انسان کو دنیا میں لانے کے بجائے کسی بے سہارا بچے کو گود لیں گی اور یہ سب سے اچھا عمل ہے۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ لوگوں کو ایسی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے جو کہ اِن کے لیے فائدہ مند ہو۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے