شیری رحمان

مہنگائی خطاب سے نہیں، کارکردگی سے کم ہوگی۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) شیری رحمان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں جاری مہنگائی صرف خطاب کرنے سے نہیں بلکہ عملی طور پر کارکردگی سے کم ہوگی لیکن نااہل و نالائق یہ کبھی نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ خطاب سے لگ رہا ہے کہ عمران خان آج حکومت سنبھالنے جا رہے ہیں، تین سال بعد بھی پرانے وعدے کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم بنی گالا کی خوشحالی بتا رہے تھے، ملک کی صورتحال تشویشناک ہے، حکومت نے پاکستان کا مستقبل گروی رکھ دیا ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ سبسڈی دینے سے مہنگائی کم ہوتی تو چینی 120 روپے کلو نا ہوتی۔ لوگوں کا جینا مشکل ہو گیا ہے اور آپ تین سال بعد بھی سنہری خواب دکھا رہے ہیں۔ 17 بار نوٹس لینے کے بعد بھی عمران خان مہنگائی کم نہیں کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین سال میں گھی 133 فیصد، آٹا 52 فیصد، دالیں 76 فیصد اور چینی 84 فیصد مہنگی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے