مریم نواز

پی پی 159 سے مریم نواز نے میدان مارلیا

لاہور (پاک صحافت) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 159 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کامیاب ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 159 لاہور سے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز 23598 ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق مریم نواز کے مدمقابل آزاد امیدوار مہر شرافت 21491 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔

واضح رہے کہ دوسری جانب این اے 119 لاہور 3 پر 338 پولنگ اسٹیشنز میں سے 6 پولنگ اسٹیشنز کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آیا ہے۔ نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی مریم نواز 1938 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ آزاد امیدوار شہزاد فاروق 1180 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے