عطا تارڑ

مولانا فضل الرحمان جو حکم دیں گے ہم بجا لائیں گے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان جو حکم دیں گےہم بجا لائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے مستعفی ہونے تک پی ڈی ایم کا دھرنا جاری رہے گا، مولانا کی جماعت بہت منظم ہے اگر احتجاج میں شرپسند عناصر نے گھسنے کی کوشش کی تو ان کی نشاندہی کرلی جائے گی۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے استعفے تک احتجاج جاری رہے گا۔ جو کچھ عثمان ڈار کی فیملی کے ساتھ ہوا اس کا افسوس ہے لیکن انہیں کس نے کہا تھا کہ بیمار والدہ کو چھوڑ کر روپوش ہو جائیں۔

انہوں نے کہا ابھی معلوم نہیں ہے کہ پی ڈی ایم کا دھرنا کہاں ہوگا، مولانا فضل الرحمان جو حکم دیں گے ہم بجا لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے