جان اچکزئی

ریاست نے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف جنگ کا اعلان کردیا۔ جان اچکزئی

کوئٹہ (پاک صحافت) جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ریاست نے دہشت گردوں اور سہولت کاروں کیخلاف جنگ کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سابق نگراں وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے کہا ہے کہ کور کمانڈر کانفرنس میں دہشت گردوں کے خلاف جنگ پر زور دیا گیا، راولپنڈی میں تین افغان دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ریاست پاکستان کا افغان حکومت سے مطالبہ رہا ہے کہ پاکستانی دہشت گردوں کو حوالے کیا جائے۔

جان اچکزئی کا مزید کہنا تھا کہ گوادر کو آفت زدہ قرار دینے پر میں نام نہاد کمیٹی کی مذمت کرتا ہوں، میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کو پہاڑ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ تمام مسائل کا اپنی قائدانہ صلاحیتوں کے ساتھ سامنا کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے