بڑی عید کے بعد مجھے بہت سارے  پروجیکٹس میں کام کرتا ہوا دیکھیں گے، جنت مرزا

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی معروف ٹک ٹاکر، اداکارہ، ماڈل و یوٹیوبر جنت مرزا نے اپنے مشکل وقت سے گزرنے سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بڑی عید کے بعد اُن کے مداح اُنہیں بہت سارے  پروجیکٹس میں کام کرتا ہوا دیکھیں گے۔

تٖفصیلات کے مطابق اداکارہ جنت مرزا آج کل کراچی میں موجود ہیں اور مختلف شوز، انٹرویوز، تقریبات اور فوٹو شوٹس میں مصروف ہیں۔ گزشتہ دنوں انہوں نے کراچی ساحل کی سیر کی اور اپنی خوبصورت تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ سوشل میڈیا پر جنت مرزا کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں اُنہیں اپنے پریشان کُن وقت سے لڑنے سے متعلق بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ و ٹک ٹاکر جنت مرزا کا ویڈیو میں سوالات کے جواب میں کہنا ہے کہ اُنہیں نہیں معلوم کہ وہ اتنی خوبصورت کیوں ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ یہ سب میک اپ کا کمال ہو۔ جنت مرزا کا بتانا تھا کہ میری والدہ پٹھان ہیں شاید اس لیے اُن میں سے کچھ خوبصورتی میرے اندر آئی ہے۔ اُن کا مزید بتانا تھا کہ وہ گزشتہ دو ماہ سے اپنے گھر میں بند تھیں، کچھ چیزوں پر قابو پا رہی تھیں، اب وہ بالکل ٹھیک محسوس کر رہی ہیں اور واپس آ گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں، متھیرا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے