ن لیگ پیپلزپارٹی

پی پی کو پنجاب اور وفاقی کابینہ میں شامل کرنے پر ن لیگ کا زور

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلزپارٹی کو پنجاب اور وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن کی جانب سے زور لگایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی کا پہلا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ دونوں جماعتوں نے اتفاق کیا کہ حکومت سازی کیلئے معاملات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی کا اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔ دوسری طرف ماڈل ٹاؤن لاہور میں نواز لیگ کا مشاورتی اجلاس شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا، جس میں پی پی کو پنجاب اور وفاق کابینہ میں شامل کرنے پر اتفاق پایا گیا۔

اسحاق ڈار کی رہائشگاہ پر منعقدہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی کمیٹیوں کے درمیان مشاورتی اجلاس میں مہنگائی، بیروزگاری، غربت سے نجات سے متعلق تجاویز پر غور کیا گیا۔

دونوں جماعتوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مستحکم حکومت کا قیام وقت کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو معاشی، امن وامان اور دہشتگردی جیسے چیلنجز درپیش ہیں، ان چیلنجز سے ملک کو نکالنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے