مسلم لیگ ن

پنجاب اسمبلی کے مزید 4 آزاد ارکان ن لیگ میں شامل

لاہور (پاک صحافت) آزاد ارکان پنجاب اسمبلی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید چار ارکان نے مسلم لیگ ن میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چاروں نومنتخب ارکان نے صدر ن لیگ شہبازشریف سے ملاقات کی اور ن لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ مسلم لیگ میں آنے والوں میں پی پی 132 سے سلطان باجوہ اور پی پی 288 سے حنیف پتافی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی پی 289 سے محمود قادر خان اور پی پی 94 تیمور لالی نے بھی ن لیگ میں شمولیت اختیا کرلی۔ چاروں نومنتخب ارکان اسمبلی نے قائد ن لیگ نواز شریف اور پارٹی صدر شہبازشریف پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

ملاقات کرنے والے چاروں ارکان نے پارٹی کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک دی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ اتحاد اور تعاون ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کی رہنمائی میں عوام کی خدمت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے