وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال

پی پی رہنما سہیل انوار سیال کی عبوری ضمانت منظور

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت منظور کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق سہیل انور سیال کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے ان کی عبوری ضمانت کا فیصلہ جاری کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔ ذرائع کے مطابق عدالتِ عالیہ نے پی پی رہنماو سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انورسیال کو 10 روز میں احتساب عدالت سکھر میں پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر آبپاشی سندھ سہیل انور سیال پر قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے  آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، جبکہ ان کے خلاف نیب تحقیقاتی بھی جاری ہیں۔ خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مختلف رہنماؤں پر نیب کیسز کو جعلی اور مسترد کرتے ہوئے انہیں نیب نیاز گٹھ جوڑ کا حصہ قرار دیا جار ہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے