ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ کا دورہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ کا دورہ کیا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی سفیر کی دفتر خارجہ حکام سے خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور اسرائیلی بحری جہاز ایم ایس سی ایریز پر موجود پاکستانیوں سے متعلق بھی بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں ایرانی سفارتی حکام نے پاکستانی باشندوں تک رسائی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا، ایرانی صدر کے آئندہ ہفتے دورۂ پاکستان اور متوقع معاہدوں و مفاہمتی یاداشتوں پر بھی گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق ایران پاکستان گیس پائپ لائن اور آزادانہ تجارتی معاہدے پر بھی غور کیا گیا اور ایرانی سفیر نے پاکستانیوں کی جلد رہائی کے لیے ایرانی حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے