سندھ حکومت

سندھ حکومت کیجانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاون پر غور

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر کراچی سمیت صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاون پر غور شروع کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون سندھ سمیت کراچی میں کورونا کیسز کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔ کراچی میں کیسز کی شرح تیس فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ طبی ماہرین اور محکمہ صحت سندھ نے صوبائی ٹاسک فورس کو 15 دن کے فوری لاک ڈاؤن کی سفارش کی ہے تاہم تاجروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کراچی میں لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا جائے گا۔

سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ جن شہروں میں کورونا کی شرح 20 فیصد سے زائد ہے وہاں لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز ہے، سندھ حکومت نے لاک ڈاون کے نفاذ اور ایس او پیز پر عمل درآمد کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد لینے پر بھی غور شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف کا پارٹی کی تنظیم نو اور ناراض رہنماؤں سے متعلق اہم فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے پارٹی سیکرٹریٹ میں بیٹھنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے