الیکشن کمیشن

پی ٹی آئی کی ضمنی انتخابات 19 مارچ کو کرانے کی درخواست مسترد

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی ضمنی انتخابات 19 مارچ کو کروانے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو ضمنی انتخابات 16 کی بجائے 19 مارچ کو منعقد کروانے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست مسترد کرتے ہوئے مؤقف دیا کہ 60 روز میں انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔

الیکشن کمیشن کا مزید کہنا ہے کہ 19 مارچ کو الیکشن کروانے سے آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے الیکشن کمیشن صوبائی حکومتوں کو خط ارسال کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے