احسن اقبال

چودہ ماہ کی حکومت نے مشکل فیصلے کرکے معیشت بحالی کے سفر کی بنیاد رکھ دی ہے، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ چودہ ماہ کی حکومت نے مشکل فیصلے کرکے معیشت بحالی کے سفر کی بنیاد رکھ دی ہے۔  انہوں نے کہا کہ عوام سے کہوں گا کہ آپ نےتمام جماعتوں کا تجربہ کیا لیکن ن لیگ کے دور میں  ملکی تاریخ  کی ریکارڈ ترقی ہوئی، اس لیے اسی جماعت کو موقع دیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ احسن اقبال نے لاہور میں لائف ٹائم اچیومنٹ نیشنل انجینئرنگ ایکسیلنس ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا کوئی امکان نہیں،جیسے ہی آئینی مدت پوری ہوگی اقتدار سے علیحدہ ہو جائیں گے اور  مشاورت کے بعد نگران حکومت سامنے آ جائے گی۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ حکومت ختم ہونے سے ایک ہفتہ پہلے نگران سیٹ اپ پر مشاورت مکمل کریں گے، جس کے بعد انتخابی عمل شروع ہوجائے گا۔ احسن اقبال کاکہناتھاکہ پاکستان ایٹمی پروگرام میں کامیابی کا فارمولہ ہی قومی ترقی کا فارمولہ ہے، معاشی ترقی پر کمپرومائز نہیں کرسکتے، معاشی طاقت کے  لیے نشان منزل سامنے ہوگا تو سفر تیز ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے