طلال چوہدری

گورنر اپنی غیر آئینی حرکتوں کی وجہ سے سیدھا جیل جائے گا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت)  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے گورنر پنجاب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ گورنر اپنی غیرآئینی حرکتوں کے ذریعے گورنر ہاؤس سے سیدھا جیل جائے گا۔ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان آئین کے مطابق چلنا ہے، عمران نیازی کے ’گوگیانہ فلسفے‘ کے تحت نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے جاری بیان میں کہاکہ غیرآئینی طور پر گورنر ہاؤس پر مسلط شخص سے گورنر ہاؤس خالی کرانے کا وقت آگیا، گورنر پنجاب 4 دن بعد 1122 کا مطالبہ کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلے پر سر جھکانے کے بجائے آئین وقانون شکن ٹولہ اوٹ پٹانگ حرکتوں میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ طلال چوہدری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ غیرآئینی گورنر سوال اٹھانے کے بجائے اپنا سامان اٹھائے اور گورنر ہاؤس خالی کرے۔ طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایک طرف قوم کو آزاد کرنے نکلے ہیں اور دوسری طرف اقوام متحدہ اور اسٹبلشمنٹ کو اپیلیں کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے