خورشید شاہ

عمران خان نے سیاست میں منفی قدروں کو فروغ دیا۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنی مقبولیت کی خاطر سیاست میں منفی قدروں کو فروغ دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی لیڈر کا بڑا پن جمہوری قدروں کی پامالی سے نہیں بلکہ جمہوری رویوں کے فروغ سے ظاہر ہوتا ہے۔ جمہوریت بردباری اور برداشت کا نام ہے۔ اقتدار آنی جانی چیز ہے، سیاست دان نہ تو اقتدار کے نشے میں چور ہو کر بہکتا ہے اور نہ اقتدار سے باہر جا کر ملکی مفاد کے برعکس بیانیے بنا کر عوام کو گمراہ کرتا ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کو اب جھوٹ کی سیاست کو ترک کرکے سچائی کو اپنانا ہوگا کیوںکہ فتح آخر کار سچ ہی کی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے جھوٹے بیانیوں کی فہرست بہت طویل ہے، یہ داستان اقبال پارک کے اُن گیارہ نکات سے شروع ہوتی ہے جن کی بنیاد پر پی ٹی آئی نے نیا پاکستان بنانا تھا لیکن بدقسمتی سے وہ گیارہ نکات اب نہ لیڈر کو یاد ہیں اور نہ پی ٹی آئی کے ورکروں کو اُن کا کچھ پتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے