خواجہ آصف

پی ٹی آئی کو ان کی قیادت اور کارکن نہیں بلکہ وکلا لیڈ کر رہے۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ان کی قیادت اور کارکن نہیں وکلا لیڈ کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر دفاع اور رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سازشی کبھی مانتے ہیں کہ انھوں نے سازش کی ہے؟۔ 2017 میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی تھے مگر حکومت تو ان ہی کی تھی، حکومت تو ان ہی کی چل رہی تھی دھرنے میں بندے کس نے لا کر بٹھائے تھے، فیض آباد دھرنے کے وقت میں وزیر دفاع نہیں وزیر خارجہ تھا۔ دھرنے میں تمام معاملات وہی کنٹرول کر رہے تھے، سیاستدان طے نہیں کریں گے تو اسی طرح ہوتا رہے گا جو 75 سال سے ہو رہا ہے۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مجھے آج بلایا گیا تھا لیکن میری طبعیت خراب تھی آج نہیں جا سکا، اگلی تاریخ پر جاؤں گا اور سچ ضرور بولوں گا، کبھی غلط بیانی نہیں کی ہمیشہ سچ بولا ہے، کسی وقت ہو سکتا ہے پورا سچ نہیں بتاتا ہوں لیکن کوشش کرتا ہوں جو بتاؤں سچ ہی بتاؤں جھوٹ نہ بولوں۔ وہ اتفاق کرتے ہیں کہ پارٹی کو میڈیا اور عوام میں موجودگی پر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں اس وقت ایک بھی وہ لیڈر نہیں جو پچھلی اسمبلی میں تھا، بانی پی ٹی آئی اپنے ساتھیوں اور کارکنوں پر اعتماد نہیں کرتے، پی ٹی آئی کے رہنما یا تو روپوش ہیں یا الیکشن نہیں لڑ رہے۔ ہمیں صرف عوام سے امید ہے اور کسی سے نہیں، عدلیہ میں پی ٹی آئی کی مرضی کی بات ہو تو تعریف ورنہ گالیوں پر آجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے