خورشید شاہ

عمران خان اور اس کے حواری ملک دشمنوں کو خوش کررہے ہیں۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان اور اس کے حواری اپنے بیانات اور اقدامات کے ذریعے پاکستان کے دشمنوں کو خوش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما اور وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم دفاع و شہداء پر مادر وطن کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ایک طرف قوم یوم دفاع و شہداء منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کا اداروں پر حملہ آور ہونا افسوسناک اور قابل مذمت ہے، محض اپنی حکومت ختم ہونے پر یہ شخص ملک و فوج کو کمزور کرنے پر تلا ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی نے کبھی کسی ایشو کو ذاتی لڑائی میں تبدیل نہیں کیا اور ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور اس کے حواری بہت بڑی غلطی کررہے، اس سے صرف پاکستان کا دشمن خوش ہو رہا، یہ روش نہ چھوڑی گئی تو پھر حکومت اداروں کی بے توقیری روکنے پر مجبور ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے