رانا ثناء اللہ

پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف معاہدہ توڑنے کا خمیازہ ملک نے بھگتا، رانا ثناء اللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا آئی ایم ایف معاہدہ توڑنے کا خمیازہ ملک نے بھگتا، ملک کو بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی کہتا تھا آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، خودکشی کرولوں گا لیکن جانا پڑا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کر کے ایک ایسی جماعت کو مسلط کیا گیا، جس نے ملک کو بحران میں دھکیلا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ملک کو تاحال بہت سے چیلنجز درپیش ہیں۔

واضح رہے کہ رانا ثناء اللہ نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے مخالفین کو گالیاں دیں انہیں چور ڈاکو کہا اور ملک میں منفی سیاست کی بنیاد رکھی۔ انہوں  نے یہ بھی کہا کہ فیصل آباد میں اس فتنے کے دور میں ترقی نہیں ہوئی، یہ فتنہ اس قوم کو کسی حادثے سے دوچار کرنا چاہتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے