امیرمقام

احتساب کے دعوے کرنے والے عمران خان پہلے اپنا احتساب کریں۔ امیرمقام

نوشہرہ (پاک صحافت) امیرمقام کا کہنا ہے کہ احتساب کے جھوٹے دعوے کرنے والے عمران خان کو سب سے پہلے اپنا احتساب کرنا چاہئے۔ ان کی ناک کے نیچے بدترین کرپشن اور لوٹ مار جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے پی کے کے صدر امیرمقام نے نوشہرہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے رحم و کرم چھوڑ دیا ہے اور سٹیٹ بنک کو بھی گروی رکھ رہا ہے، غریب عوام مہنگائی، روزی روٹی سمیت یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگیوں کے دلدل میں دھنسے جارہے ہیں۔

امیرمقام کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم خود چوروں کا سردار ہے، اسے صرف اپوزیشن چور نظر آتی ہے، ایک روٹی کی قیمت بیس سے تیس روپے تک پہنچ گئی جبکہ بیس کلو آٹے کا تھیلا کہاں سے کہاں تک پہنچ گیا ہے، جھوٹے اعداد و شمار دے کر عوام کو دھوکا دیا جا رہا ہے۔ خود کو صادق اور امین کہنے والے عمران خان کی حکومت میں چینی سو روپے سے تجاوز کر گئی، بجلی، گیس کا بل بھی ڈبل آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے