عطا تارڑ

پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ عطاء تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے جو 11 ماہ سے زیر سماعت ہے اور ملزم تین بار عدالت پیش ہوئے اور جواب دینے سے قاصر رہے، ملزم راہ فرار اختیار کر رہا ہے کہ یہ نہ بتانا پڑے کہ تحفہ بیچ کر حاصل کرنے والی رقوم جمع کرائی گئی رقوم سے مطابقت کیوں نہیں رکھتیں۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ 11 ماہ سے کلیم اللہ سلیم اللہ کھیلا جا رہا ہے اس مقدمہ میں انہونے واقعات ہورہے ہیں، ملزم کے وکیل عدالت میں دھاوا بولتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں ۔انہوں نے سوال کیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجوتہ صاحب ہیں کون؟ آج تک وکلاء میں ان کا نام نہیں سنا۔

انہوں نے کہا کہ ملزم توشہ خانہ کا ٹرائل تکنیکی بنیادوں پر تاخیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں، ملزم سپریم کورٹ میں کہتے ہیں جج پر اعتبار نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جج کے بارے ہم فیصلہ دیں گے۔ سپریم کورٹ کو کہا جاتا ہے کہ سٹے دے دیں، کیا یہ سہولت کسی بھی سائل کو حاصل ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے