نوازشریف، آصف زرداری

نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اتحادی جماعتوں کے سربراہان نوازشریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں ضمنی انتخابات کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، تینوں رہنماؤں نے پنجاب کے ضمنی انتخابات کے نتائج اور سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق تینوں اتحادیوں نے پنجاب اور مرکز میں آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔ تینوں رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت سے تفصیلی لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔ تمام اتحادی جماعتیں باہمی اتفاق و اتحاد سے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

سیٹلائٹ

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں داخل ہوگیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے