الیکشن کمیشن

اسمبلی سے منظور کردہ الیکشن ایکٹ کی کئی شقیں آئین سے متصادم ہیں۔ الیکشن کمیشن

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے قومی اسمبلی سے منظور کردہ الیکشن ایکٹ کی کئی شقیں آئین سے متصادم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت کو خط لکھ کر انتخابی اصلاحات کے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آبادی کی بجائے ووٹرز پر حلقہ بندیوں کی تجویز آئین سے متصادم ہے، سینیٹ الیکشن کی سیکرٹ کی بجائے اوپن ووٹنگ آئین اور سپریم کورٹ کی رائے کے خلاف ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ووٹرز لسٹوں کا اختیار آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کا ہے، مجوزہ الیکشن ایکٹ کی 13 شقیں آئین سے متصادم ہیں۔ اس خط کے ذریعے الیکشن کمیشن نے حکومت کو الیکشن ترمیمی بل پر اعتراضات تحریری طور پر بتا دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے