عمران خان

اسرائیلی فورسز انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز فلسطین میں انسانی اور عالمی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کررہے ہیں اور نہتے فلسطینی مسلمانوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے گزشتہ دنوں مسجد اقصی میں قابض اسرائیلی فورسز کی جانب سے فلسطینیوں پر کئے جانے والے تشدد کی بھرپور مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا ہے کہ عالمی برادری فلسطینیوں اور ان کے قانونی حقوق کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فورسز کے مسجد اقصی پر حملے میں دو سو سے زائد فلسطینی شہری زخمی ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے