سابق اداکارہ

سابق اداکارہ نور بخاری کا حجاب کے انداز پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

کراچی (پاک صحافت) سابق اداکارہ نور بخاری نے ان کے حجاب  کے انداز پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جسے میرے حجاب سے مسئلہ ہے وہ میری طرف نہ دیکھے، ان کا کہنا ہےکہ مجھے اپنی قبر میں خود حساب دینا ہے۔ خیال رہے کہ سابق اداکارہ کے حجاب کے انداز کو دیکھتے ہوئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، تاہم نور بخاری نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو جواب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دین کے لیے شوبز کو خیرباد کہنے والی سابق اداکارہ نور بخاری سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بن گئیں۔ گزشتہ روز نوربخاری نے اپنی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں وہ کسی دلہن کی طرح سجی ہوئی ہیں اور اس کے ساتھ انہوں نے اپنے لباس سے میچ کرتا ہوا حجاب بھی پہنا ہے۔ خیال رہے کہ یہ تصویر کسی برائیڈل شوٹ کی نہیں بلکہ نور بخاری نے اپنی دوست کی شادی میں شرکت کی تھی اور یہ ساری تیاریاں انہوں نے دوست کی شادی کے لیے ہی کی تھیں۔

واضح رہے کہ تصاویر کے علاوہ نور بخاری نے شادی میں شرکت کی مختصر ویڈیوز بھی اپنی انسٹا اسٹوریز پر شیئر کیں۔ تاہم لوگوں کو ان کا حجاب باندھنے کا انداز بالکل پسند نہیں آیا اور ان پر تنقید شروع کردی۔ لوگوں کی تنقید کے بعد نور بخاری نے کمنٹس کا سلسلہ ہی بند کر دیا اور انسٹا گرام اسٹوری پر خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’میں نے اپنی قبر میں اپنا حساب دینا ہے لہذا براہ مہربانی آپ کو میرا حجاب، حجاب نہیں لگتا تو آپ مجھے نہ دیکھیں۔ جس کے لیے میں کرتی ہوں وہ  میری نیت جانتا ہے اور صرف اس کو ہی جج کرنے کا حق ہے، اللہ اللہ اللہ۔‘‘

یہ بھی پڑھیں

والدہ کو تمغۂ امتیاز ملنے پر علی ظفر نے کیا کہا؟

(پاک صحافت) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر نے والدہ کنول امین …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے