جی ایچ کیو

جی ایچ کیو حملے میں ملوث 8 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری

راولپنڈی (پاک صحافت) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جی ایچ کیو پر حملے میں نامزد 8 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 8 نامزدملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل ملک رفاقت علی کی جانب سے دائر کی گئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے نامزد 8 ملزمان کو ملٹری کورٹس کے حوالے کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق ملزمان علی حسن، لال شاہ، شہریار ذوالفقار، فرہاد خان پر تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہے جبکہ ادریس، عمر فاروق، راجہ احسان اور عبداللہ کے خلاف تھانہ آرے بازار میں مقدمہ درج ہے۔ آٹھوں ملزمان اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل جناح ہاؤس لاہور، مردان اور پشاور میں فوجی تنصیبات پر حملے کرنے والے ملزمان کو بھی آرمی ایکٹ کے تحت ٹرائل کیلئے ملٹری کورٹس کے حوالے کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے