راجہ پرویز اشرف

پی ٹی آئی کے ممبران کے استعفے ڈی سیل کردئیے گئے ہیں، راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (پا ک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ممبران کے استعفے ڈی سیل کر دیئے گئے ہیں۔ راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ ان کے استعفوں  کو منظور کرنے کے لئے ممبران کو چیئمبر میں بلایا جائیگا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے کے ممبران کے استعفے قوانین کے مطابق منظور کیے جائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  استعفیٰ دینے والے ممبران سے وہ خود ون آن ون ملاقات کرینگے۔ اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ ممبران کے استعفوں کی منظوری کا عمل جلد شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ  پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے علاوہ تمام ممبران نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے تھے۔بعدازاں گزشتہ ہفتے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے ان تمام استعفوں کو منظور کرتے ہوئے خود اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا تاہم نومنتخب اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے تمام استعفوں کی نامنظور قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے