بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں نفرت پھیلانا بند کرے اور پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرے: محبوبہ مفتی

بی جے پی مقبوضہ کشمیر میں نفرت پھیلانا بند کرے اور پاکستان کے ساتھ بات چیت شروع کرے: محبوبہ مفتی

سرینگر (پاک صحافت) مقبوضہ کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی)کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی حکومت پر الزام مقبوضہ کشمیر میں نفرتیں پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر میں اسمبلی حلقوں کی حد بندی کی قواعد بی جے پی کی علاقوں، مذاہب اور برادریوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے اور تقسیم کرنے کی بڑی سازش کا حصہ ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ مرکز جس تیزی سے جموں و کشمیر میں حد بندی کرنے کی ہڑ بڑ ی میں ہے، اس سے اس قواعد کے پیچھے کے مقصد کو لیکر شدید شکوک و شبہات پیدا ہو تے ہیں۔

محبوبہ مفتی نے اتوار کے روز ٹویٹ کیا کہ جموں و کشمیر میں بھارتی حکومت جس تیزی سے حد بندی کی قواعد کر رہی ہے، اس سے اس قواعد کے مقصد کو لیکر قدرتی اور سنجیدہ خدشات پیدا ہو رہے ہیں، یہ بی جے پی کی خطوں، مذاہب اور برادریوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنے اور تقسیم کرنے کی بڑی سازش کا حصہ ہے۔

مرکز نے گذشتہ سال 6 مارچ کو جموں و کشمیر کے لئے حد بندی کمیشن تشکیل دیا تھا، مرکزی خطے میں حد بندی کے عمل سے متعلق تجاویز اور نظریات کے لئے جمعرات کو کمیشن کا پہلا اجلاس منعقد ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کو سوچنا چاہئے کہ آخر جموں و کشمیر کے لوگ کب تک قربان ہوتے رہیں گے، میں سمجھتی ہوں کہ بھارتی حکومت کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ آخر جموں وکشمیر کے لوگ کب تک قربانیاں دیتے رہیں گے، ہمارے پولیس جوان اور دوسرے جوان کب تک اس طرح قربان ہوتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کا حل ہونا ضروری ہے، موصوفہ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں خون خرانے کو بند کرنے کے لئے بات چیت کا عمل شروع کیا جانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو چاہئے کہ وہ جموں وکشمیر میں خون خرابہ بند کرنے کے لئے کم سے کم پاکستان یا یہاں کے متعلقین کے ساتھ بات چیت کا عمل شروع کرے۔

یہ بھی پڑھیں

پیگاسس

اسرائیلی پیگاسس سافٹ ویئر کیساتھ پولش حکومت کی وسیع پیمانے پر جاسوسی

(پاک صحافت) پولش پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا ہے کہ 2017 اور 2023 کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے