اسٹیٹ بینک آف پاکستان

ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں 9.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے میں 9.3 کروڑ ڈالر بڑھے ہیں۔ ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 7 جولائی تک 9 ارب 83 کروڑ ڈالر رہے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.13 کروڑ ڈالر اضافے سے 4.52 ارب ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ

کمرشل بینکوں کے ذخائر 3.17 کروڑ اضافے سے 5.31 ارب ڈالر رہے۔ سعودی عرب سے 2، متحدہ عرب امارات سے ایک اور آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر موصول ہوچکے ہیں، رواں ہفتے موصول ہونے والی یہ رقوم 14 جولائی کے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار کا حصہ ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے