امن کے خواہاں ہیں، کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے

امن کے خواہاں ہیں، کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے: وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ہم امن کے خواہاں ہیں اور کسی طرح کی کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے، پاکستان، ڈائیلاگ سے کبھی کترایا نہیں ، امن کے لیے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو واپس کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے 27 فروری کے تاریخی دن کے حوالے سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 26 فروری 2019 کو ہندوستان نے ہماری سرحد کو عبور کیا اور بالا کورٹ پر بمباری کی،بھارت نے دنیا کو یہ تاثر دیا کہ اس نے دہشت گردوں کے کیمپ پر حملہ کیا ہے اور تین سو دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت اور پاکستان بات چیت کرکے مسئلہ کشمیر کو حل کریں: امریکہ

انہوں نے کہا کہ آج حقائق دنیا کے سامنے آ چکے ہیں نہ تو وہاں کوئی دہشت گرد کیمپ تھا اور نہ ہی کوئی دہشت گرد ہلاک ہوا،بھارت سرکار کی جانب سے الیکشن جیتنے، سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے اور داخلی سیاست میں اپنے کھوئے ہوئے وقار کی بحالی کیلئے ایک ناٹک رچایا گیا۔

انہوں نے کہاکہ گوسوامی اور پارتھو داس گپتا کے مابین لیک واٹس ایپ گفتگو سے ظاہر ہو گیا کہ یہ ایک منصوبہ بندی تھی جس کے پیچھے سیاسی مقاصد کارفرما تھے،پاکستان نے آج کے دن 27 فروری کو نپا تلا باوقار جواب دیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے تھے ہم صرف دنیا کو بتانا چاہتے تھے کہ ہندوستان نے اگر کوئی ’’مس ایڈونچر‘‘ کیا تو ہم اپنے دفاع کی ہمت اور صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحد اور خود مختاری کا دفاع کیا،ہم نے ان کے دو جہاز گرائے مگر کوشش کی کہ کوئی جانی نقصان نہ ہو ،ان کا ایک پائلٹ جو ہماری گرفت میں آیا اسے ہم نے جذبہ خیر سگالی کے تحت فی الفور رہا کر دیا جسے دنیا نے سراہا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے جب حکومت سنبھالی تو وزیر اعظم عمران خان نے پہلا پیغام یہ دیا کہ اگر ہندوستان امن کی جانب ایک قدم بڑھائے گا تو ہم دو بڑھائیں گے ،آج دنیا، افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو دیکھ رہی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے