قادر مندوخیل

پی ٹی آئی کے متعدد ایم این ایز پیپلزپارٹی کیساتھ رابطے میں ہیں، قادرمندوخیل کا بڑا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ اس وقت سندھ بھر سے پی ٹی آئی کے متعدد ایم این ایز پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، جو قانون سازی میں پی پی پی کے حق میں ووٹ دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے تحریک انصاف کے 11 ایم این ایز پیپلزپارٹی کے ساتھ رابطے میں ہیں، تحریک عدم اعتماد آئی تو وزیراعظم عمران خان کے خلاف ووٹ بھی دیں گے۔

پی پی رہنما قادر مندوخیل کا مزید کہنا تھا کہ فیصل واوڈا تو اب قومی اسمبلی میں نہیں رہا لیکن علی زیدی اور اسد عمر کے علاوہ باقی گیارہ ایم این ایز تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیں گے۔ جہانگیر ترین جن لوگوں کو جہاز میں لائے تھے وہ تو حکومت سے پہلے ہی الگ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد آئی تو وزیراعظم عمران خان کے خلاف مذکورہ حکومتی رہنما ووٹ دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے