آصف زرداری بلاول

آصف زرداری اور بلاول بھٹو لاہور سے اسلام آباد روانہ

لاہور (پاک صحافت) آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ لاہور میں 24 گھنٹے مصروف ترین گزار کر پیپلز پارٹی قیادت اسلام آباد روانہ ہوگئی۔

سابق صدر آصف زرداری چیئرمین بلاول بھٹو لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے، خصوصی پرواز میں آصفہ بھٹو اور فریال تالپور بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

بلاول بھٹو اور فریال تالپور گزشتہ شام سکھر سے لاہور پہنچےتھے، آصف زرداری اسلام آباد جبکہ آصفہ بھٹو آج دوپہر کراچی سے لاہور پہنچیں۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے آصف زرداری اور بلاول سے اہم ملاقاتیں کیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے