بلاول بھٹو

سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے۔ بلاول بھٹو

سکھر (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکمرانوں سے سیاسی انتقامی کارروائیوں سمیت تمام تر مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں بھرپور شکست دے کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سینئر رہنما خورشید شاہ کے صاحبزادے فرخ شاہ کو ضمانت منظور ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب گردی سمیت سلیکٹڈ حکمرانوں سے تمام مظالم کا حساب آئندہ عام انتخابات میں لیں گے جو اب زیادہ دور نہیں ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ فرخ شاہ کو نیب کے جھوٹے مقدمے میں ضمانت ملی ہے اور ایسے تمام جھوٹے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہے، خورشید شاہ اور ان کے اہلخانہ کو نیازی حکومت نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا۔ یاد رہے کہ سکھر میں احتساب عدالت نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کے بعد ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی فرخ شاہ کی بھی ضمانت منظور کرلی ہے۔ احتساب عدالت نے ان کی درخواست ضمانت پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے