خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم کیجانب سے بھی پی ٹی آئی حکومت کیخلاف تحفظات کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ق کے بعد اب ایم کیو ایم نے بھی پی ٹی آئی حکومت کے خلاف تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین برسوں میں تبدیلی کے اثرات کہیں نظر نہیں آئے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے کنویئنر خالد مقبول صدیقی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام گھبرائے یا نہ گھبرائے لیکن حکومت کی اتحادی جماعتوں نے گھبرانا شروع کر دیا ہے۔ ہمیں حکومت پر اعتبار ہے لیکن پھر بھی ہم گھبرا رہے ہیں۔

ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا اظہار بند کمروں میں ہی کر لیں، ایوان میں نہ کرنا پڑے۔ گذشتہ تین برسوں میں تبدیلی کے اثرات نظر نہیں آئے۔ وفاقی حکومت سے مسائل پر کئی مرتبہ بات کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے درخواست بھی کی ہے کہ قانون سازی کے لیے ایم کیو ایم کو بھی اظہار رائے کرنے دیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے