عائشہ غوث پاشا

پی ٹی آئی کے غلط فیصلوں کا بوجھ موجودہ حکومت نے اٹھایا ہے۔ عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد (پاک صحافت) عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہل و نالائق حکومت کے غلط فیصلوں کا بوجھ موجودہ حکومت نے اٹھایا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی سمجھدار ہیں وہ جانتے ہیں کہ کون ملک کے مفاد میں کام کر رہا ہے۔ پوائنٹ اسکورنگ کرنا ہوتی تو آئی ایم ایف سے پروگرام لینے کے لیے مشکل فیصلے نہ لیتے۔

وزیرِ مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا کا مزید کہنا تھا کہ کچھ ممالک نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے تعاون شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے بڑی مشکل کا سامنا ہے پوری قوم کے تعاون کی ضرورت ہے۔ عمران خان کی کرپشن، جھوٹ اور فراڈ بے نقاب ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے