حمزہ شہباز

جس معاشرے میں احساس نہ ہو وہ بے حس ہوتا ہے، حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں  عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  جس معاشرے میں احساس نہ ہو وہ بے حس ہوتا ہے، اللہ کے حقوق کے ساتھ حقوق العباد کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں، اللہ تعالیٰ نے بھی حقوق العباد پر بہت زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ملتان روڈ پر دارالشفقت آمد ہوئی،  جہاں انہوں نے بچوں کے ساتھ عید الفطر کے پر مسرت لمحات گزارے، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز ہر بچے کی نشست پر خود گئے، بچوں سے ہاتھ ملایا اور عید کی مبارکباد دی۔ وزیر اعلیٰ  نے بچوں کو عید ی اورتحائف دیئے، حمزہ شہباز بچوں میں گھل مل گئے۔

واضح  رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے اس موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ ان کیلئے آسانیاں کرے گا جو یتیموں کے کام آئیں گے، مسکین کو کھانا کھلانا اور یتیموں کے سر پر دست شفقت رکھنا اجر عظیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں آپ کو عید کی خوشیوں میں شریک کرنے آیا ہوں، آپ قوم کے بچے ہیں، دعا ہے کہ آپ زندگی میں کامیاب انسان بنیں، جس کا کوئی نہیں اس کا اللہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے