عظمی بخاری

ترین گروپ کی دھمکی سے تخت لاہور لرزنا شروع ہوگیا، مسلم لیگ ن

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے جہانگیر ترین ہم خیال گروپ سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ ترین گروپ کی دھمکی سے تخت لاہور لرزنا شروع ہوگیا،  عظمیٰ بخاری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کرسی چھن جانے کے ڈر سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اچانک منظر عام پر آگئے۔

تفصیلات کے مطابق عظمیٰ بخاری نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ ترین گروپ کی دھمکی سے تخت لاہور لرزنا شروع ہوگیا ہے اور اچانک ممبران کو منتیں کرکے ملوایا جارہا ہے، عثمان بزدار بھی کرسی چھن جانے کے خوف سے منظر عام پر آگئے ہیں اور حکومتی ارکان سے شاید الوداعی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت بھی ویلی ، حکومتی ارکان بھی ویلے ،عثمان بزدار تو ویسے ہی لاہور سیر کرنے آئے ہیں پنجاب میں حکومتی ارکان کی بڑی تعداد عثمان بزدار سے ناراض ہے ۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہبازشریف کا موازنہ عثمان بزدار سے نہیں کیا جاسکتا عوام کی خدمت کرنے والے لیڈرز ہمیشہ ان کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اڑھائی سالوں میں پنجاب میں ایک گلی یا کسی گڑ کا ڈھکن تک نہیں لگ سکا، حکومتی ایم پی ایز اپنے حلقوں میں شرم کے مارے عوام کا سامنا کرنے کی جرات نہیں کررہے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے