رانا ثناء اللہ

شیدا ٹلی کو جب بھی موقع ملتا ہے گھٹیا گفتگو کرتا ہے، رانا ثناء اللہ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ نے شیخ رشید کو شیدا ٹلی  کہہ کر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسے جب بھی موقع ملتا ہے گھٹیا گفتگو کرتا ہے۔ رانا ثناء اللہ کاکہنا ہے کہ شیدا ٹلی کو نواز شریف کے لئے فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں کیوں کہ وہ جب بھی آئیں گے تاریخ تاریخ بتا کر آئیں گے۔

تفصیلات کےمطابق لاہورمیں انسداد منشیات عدالت کے باہر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ یہ نوازشریف کا ملک ہے اور وہ تین بار ملک کے وزیراعظم منتخب ہوچکے ہیں۔ نوازشریف ضرور آئیں گے اور جب بھی آئیں گے وہ خود تاریخ کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے مزید کہاکہ شیخ رشید کی باتوں کو کیا سنجیدگی سے لیں، یہ خود خوش آمد کرکرکے نوازشریف کے بوسے لیتا تھا۔ملک میں حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ملک بحرانی کیفیت میں رہتا ہے۔ صدارتی نظام سے بھلائی ہونی ہوتی تو ملک آگے پہنچ چکا ہوتا۔ نظام بدلنے سے نہیں آئین پرعمل کرنے میں ملک کی بہتری ہے۔ ملک میں آئین پرعمل نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے