شہباز شریف

پی ٹی آئی کی نااہلی اور لالچ کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑرہا ہے۔ شہبازشریف

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی اور لالچ کا خمیازہ اس وقت پاکستانی قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ حکومت مسلسل جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے مہنگی ایل این جی خریدنے سے اپوزیشن کاموقف سچ ثابت ہوگیا اور یہ بھی ثابت ہوگیا کہ حکومت قوم سے مسلسل غلط بیانی کرتی رہی ہے۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ مہنگی ترین ایل این جی کی خریداری دن دیہاڑے ڈاکہ ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کوویڈ کی وجہ سے سستی ترین گیس خریدنے میں فیل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے اپنے دور میں ایل این جی 8 ڈالر میں خریدی جبکہ پی ٹی آئی 15 ڈالر میں خریدرہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے