بلاول بھٹو زرداری

آزادکشمیر میں ہمارا حق چھینا گیا، جعلی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ بلاول بھٹو

کراچی (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر میں حکومت بنانے کا حق پیپلزپارٹی کا تھا لیکن یہ حق ہم سے چھینا گیا۔ جعلی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں دھاندلی اور پیسوں کے ذریعے حکومت بنائی گئی ہے جو زیادہ دیر نہیں چل سکے گی۔ ہم کٹھ پتلی حکومت کو دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر ایکسپوز کریں گے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی آزادکشمیر اسمبلی میں سب سے بڑی اپوزیشن پارٹی ہے۔ ہم وزیراعظم، سپیکر اور مخصوص سیٹوں پر اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر اس جعلی حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی دھاندلی آزادکشمیر کے ان انتخابات میں ہوئی ہے اتنی تاریخ میں کبھی نہیں ہوئی، امور کشمیر کا وزیر پیسے بانٹتے ہوئے پکڑا گیا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام عمران خان کی تبدیلی کا اصل چہرہ پہچان چکے ہیں، اس تبدیلی کی اصل چہرہ تاریخی غربت، بیروزگاری اور مہنگائی ہے، سندھ کے عوام اس کٹھ پتلی وزیراعظم کو پہچان چکے ہیں کہ اس نے مسلسل سندھ کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا ہے اور سندھ کے لئے کوئی کام نہیں کیا، ابھی جو شخص اس نے سندھ کے امور کے لئے مقرر کیا ہے اسے ایک نوجوان جیالے نے تاریخی شکست سے دوچار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے