مولانا عبدالغفور حیدری

مجھے تھریٹ ہے، بلٹ پروف گاڑی مانگی تو کہا خود لے لیں، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد(پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام ف کے سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ مجھے تھریٹ ہے، میں نے بلٹ پروف گاڑی مانگی تو کہا گیا آپ خود لے لیں، میں 10 کروڑ کی گاڑی کہاں سے لوں۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پر حملہ ہوا، الیکشن کمیشن کو ملاقات میں کہا کہ ہم ان حالات میں الیکشن کرا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں امن نہیں ہے، الیکشن کے لیے امن ضروری ہے، خبیرپختونخوا اور بلوچستان میں سردی ہوتی ہے یہ میں نے اداروں کو بتایا، اس کے باجود ادارے اور عدلیہ الیکشن کرانے پر بضد ہیں۔

واضح رہے کہ سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ ماضی میں بھی ہم پر حملے ہوئے جو ہم نے برداشت کیے، مولانا اور مجھ پر قاتلانہ حملے ہوئے لیکن ہم نے اُف نہیں کہا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن کو تھریٹ ہے، جب تھریٹ آتے ہیں تو حملہ آور کی تمام تفصیلات بھی بتاتے ہیں، یا تو ملک دہشت گردوں کے حوالے کر دیں اور کہہ دیں ہم تو شو پیس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے