شازیہ مری

پی ٹی آئی حکومت عالمی آقاوں کی ڈکٹیشن پر چل رہی ہے۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی جعلی اور کٹھ پتلی حکومت بین الاقوامی آقاوں کے اشاروں پر چل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام دشمن اقدامات جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا ہے کہ نااہل حکومت نے عوام پر رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرول بم گرادیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 1.71 روپیہ اضافے کے عوام دشمن فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت بدترین مہنگائی کرکے لوگوں سے جینے کا حق چھین رہی ہے۔ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے غریب عوام پر مہنگائی کا طوفان برپا ہوگا۔ چینی کی قیمت میں ایک روپے 55 پیسے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جو حکومتی دعووں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول، چینی و دیگر اشیاء خورد و نوش کی بڑھتی قیمتوں میں اضافہ واپس لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے