پیٹرول بم

عوام کے لئے بری خبر، یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

اسلام آباد  (پاک صحافت)  عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، یکم مارچ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر مزید اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع  کے مطابق ارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی پٹرولیم کا اجلاس ہوا۔ جس کے دوران چیئرمین اوگرا مسرور خان نے کہا کہ عالمی منڈی میں گزشتہ 12 ہفتوں کے دوران خام تیل کی جو قیمت بڑھی ہے اس کی نظیر نہیں ملتی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران اوگرا کے چیئرمین کا  کہنا تھا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہت کم ہوگئی ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اس وقت حکومت پیٹرول پر حکومت 14 روپے فی لیٹر پٹرولیم لیوی وصول کررہی ہے جب کہ جی ایس ٹی صفر ہے۔ کمیٹی کی جانب سے آئندہ خام تیل کی قیمتوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر چیئرمین اوگرا نے کہا کہ تیل قیمتوں کا فارمولا تبدیل نہیں ہوا وہ پرانا ہی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین اوگرا کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھیں گی اس کا بوجھ عوام پر پڑے گا۔ یاد رہے کہ رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 97 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کرگئی ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے تنازع سے مزید شدت اختیار کی تو خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے