مرتضی وہاب

ہم ٹیکس جمع کرنے جاتے ہیں تو اسد عمر اور عمران اسماعیل بیچ میں آجاتے ہیں،مرتضیٰ وہاب

کراچی (پاک صحافت) ایڈمنسٹریٹر کراچی اور سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ کے ایم سی کے وسائل بڑھائے جائیں اور جب ہم ٹیکس جمع کرنے جاتے ہیں تو اسد عمر ، عمران اسماعیل بیچ میں آجاتے ہیں۔ ان کاکہنا ہے کہ جب مافیاز کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں تو ڈرایا دھمکایا جاتا ہے، مجھے بھی دھمکیاں دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا کہ سندھ حکومت مختلف پروجیکٹس پر کام کررہی ہے، سینڈس پٹ روڈ، ماڑی پور روڈ کو سندھ حکومت نے بنایا، ان شاء اللّٰہ ہفتے کے روز وزیراعلیٰ سندھ منوڑہ روڈ کا افتتاح کریں گے، کراچی کی مختلف صنعتوں کی تعمیر کےلئے سندھ حکومت نے پیسے دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ نسلہ ٹاؤر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نسلہ ٹاور گرانے کا فیصلہ عدالت کا ہے، سندھ حکومت اس سے اتفاق نہیں کرتی۔ عدالت نے دوسرے اداروں کی عمارتوں سے متعلق بھی فیصلہ دیا تھا، اس فیصلے پر عملدرآمد کیوں نہیں ہوتا عدالت سے پوچھیں۔ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ یہ تاثر ہے کہ تمام اختیارات سندھ حکومت کے پاس ہیں مگر ایسا نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے