شہباز شریف

پاکستان کو چینی ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو چینی ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق بطور وزیراعظم چینی خبر رساں ایجنسی کو دیے گئے اپنے پہلے خصوصی انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین مشترکہ اقدار کو لے کر چلیں گے اور مشترکہ ترقی، خوشحالی اور پیشرفت کی طرف ایک ساتھ پیش قدمی کریں گے۔ میں نہ صرف پاکستانی عوام کے لیے، ہماری دوستی کے لیے، بلکہ ہمارے باہمی تعاون کے لیے چینی صدر کے جذبات کی دل کی گہرائی سے قدر کرتا ہوں، میرے لیے یہ ایک بہت اچھی شروعات ہے۔

وزیراعظم ہاؤس میں دیے گئے اس انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 70 سے زائد سالوں میں پاکستان اور چین کے رہنماؤں نے دوطرفہ دوستی کو مسلسل پروان چڑھایا اور فروغ دیا ہے۔ دونوں ممالک نے ”آئرن برادرز“ جیسی انوکھی دوستی کے ساتھ ہمہ موسمی اسٹریٹجک کوآپریٹو شراکت داروں میں ترقی کی ہے جو وقت کی کسوٹی پر کھری اتری ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوستی کو اب مزید بلندیوں تک پہنچانا چاہیے۔ چینی جدیدیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو اس کے ماڈل کی تقلید کرنی چاہیے۔ یہ ایک عظیم کامیابی کا نمونہ اور کہانی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے